آسٹریلیا نے بھارت کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

آسٹریلیا نے بھارت کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

Jun 29, 2026|ویب ڈیسک

لارڈز ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارت ویمنز کرکٹ ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب بھی ختم ہوگیا۔لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ سمرتی مندھانا نے 38 اور شفالی ورما اور جمائما روڈریگز نے 34، 34 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے صوفی مولینیکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا اور 6 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسے پیری نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ ایشلے گارڈنر 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں۔