نجومی کی شوبز ستاروں کے مستقبل سے متعلق پیش گوئیاں
لاہور( شوبز ڈیسک)معروف نجومی علی محمد نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران کئی معروف شوبز شخصیات کی زندگی سے متعلق پیش گوئیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ عاصم اظہر کی رواں سال شادی کے امکانات کم ہیں، تاہم ان کی منگنی ہو سکتی ہے۔ہانیہ عامر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کی شادی یا منگنی کے آثار نظر نہیں آتے، البتہ انہیں کسی بین الاقوامی منصوبے میں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔علی محمد کے مطابق سجل علی اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھیں گی اور ممکن ہے کہ انہیں کسی بین الاقوامی فلم میں کام کرنے کا موقع ملے، جبکہ احد رضا میر بھی اس سال زیادہ تر اپنے کام میں مصروف رہیں گے۔انہوں نے مزید پیش گوئی کی کہ سونیا حسین کی منگنی ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں بھی زیر گردش رہی ہیں۔