ایشیائی منڈیاں مندی کا شکار، پاکستان اسٹاک میں ملا جلا رجحان

5 گھنٹے قبل
ایشیائی منڈیاں مندی کا شکار، پاکستان اسٹاک میں ملا جلا رجحان

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باوجود ایشیائی اسٹاک بازاروں میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ غالب رہا۔جاپان کا نکئی اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس صفر اعشاریہ آٹھ فیصد کم ہوئے، جبکہ جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس ایک اعشاریہ چھہتر فیصد تک گر گیا۔اسی طرح بھارت کے سینسیکس میں بھی ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس صفر اعشاریہ چار فیصد نیچے آ گیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سو انڈیکس ایک لاکھ پینسٹھ ہزار آٹھ سو گیارہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔