ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل کی دوڑ سے باہر

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل کی دوڑ سے باہر

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک

بڈاپسٹ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں 74.42 میٹر، جبکہ دوسری کوشش میں 79.66 میٹر کی تھرو کی۔تیسری کوشش میں بھی انہوں نے 79.66 میٹر کا فاصلہ حاصل کیا، جو رواں سیزن میں ان کی بہترین کارکردگی رہی، تاہم یہ نتیجہ انہیں میڈل کی دوڑ میں برقرار رکھنے کے لیے کافی نہ تھا۔یوں سیزن کی بہترین تھرو کرنے کے باوجود ارشد ندیم عالمی چیمپئن شپ میں کوئی تمغہ حاصل نہ کرسکے۔