ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈل سے محروم
Aug 1, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کوئی تمغہ حاصل نہ کر سکے اور فائنل میں نویں پوزیشن پر رہے۔جیولن تھرو فائنل میں سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89.75 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔ارشد ندیم کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی، جبکہ دوسری کوشش میں انہوں نے 77.41 میٹر اور تیسری تھرو میں 75.39 میٹر کی دوری حاصل کی۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے 85.83 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا، جبکہ بھارت ہی کے یشویر سنگھ نے 85.41 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔