پورٹ قاسم پر مائع قدرتی گیس کا ایک اور جہاز پہنچ گیا

2 گھنٹے قبل
پورٹ قاسم پر مائع قدرتی گیس کا ایک اور جہاز پہنچ گیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان کو اتوار کے روز مائع قدرتی گیس کا ایک اور اسپاٹ کارگو موصول ہوا، جو ایک بحری جہاز کے ذریعے پورٹ قاسم پر پہنچا۔مائع قدرتی گیس لے کر آنے والا جہاز ’’بی ڈبلیو ہیلیوس‘‘ پی جی پی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔ اس جہاز میں تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار مکعب میٹر مائع قدرتی گیس موجود ہے۔یہ کارگو پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے حاصل کیا، جبکہ اس کی فراہمی میں برٹش پیٹرولیم سنگاپور کا تعاون شامل تھا۔یہ بحری جہاز صبح تقریباً آٹھ بجے پورٹ قاسم پہنچا، جس سے قومی ترسیلی نظام کے لیے گیس کے اضافی ذخائر دستیاب ہو جائیں گے۔