امریکا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا سمیت مختلف ممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں کے بعد بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث بھارتی شہری نتیش کوشل کو ایف بی آئی نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم مختلف جرائم میں ملوث بھگوان پوریا گروہ کے لیے کام کر رہا تھا۔ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گینڈی نے کہا کہ بھارتی جرائم پیشہ تنظیمیں بھتہ خوری کے نیٹ ورکس چلانے کے لیے کرپٹ اہلکاروں کی مدد لیتی رہی ہیں، جبکہ بھارتی پنجاب سے شروع ہونے والا یہ گروہ امریکی ریاست کیلیفورنیا تک اپنے روابط قائم کر چکا ہے۔دی ہندو کے مطابق بھارتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف امریکی سکیورٹی اداروں کا آپریشن ہارڈ بال کامیابی سے جاری ہے۔معروف بھارتی صحافی نوویا بال کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی نااہلی کے باعث بھارتی جرائم پیشہ گروہ سرحدوں سے باہر نکل کر دنیا کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق امریکا میں حالیہ گرفتاریاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ بھارتی شہریوں پر عائد سخت ویزا پابندیوں کے حق میں بھی دلائل موجود ہیں۔