اسلام آباد( ترکیہ خبر) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی شیئر ہولڈر سنگاپور ایئرلائنز کی تازہ رپورٹ میں بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی مالی صورتحال پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں ایئر انڈیا نے متعدد بین الاقوامی پروازیں معطل کی ہیں جبکہ سرمایہ کاری میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ کمپنی کے منافع میں 57.4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی کشیدگی اور روٹ آپریشنز میں رکاوٹوں نے ایئر انڈیا کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے۔ماہرین کے مطابق ان حالات نے بھارتی ایئرلائن کے آپریشنز اور مالی ڈھانچے پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جس کے باعث کمپنی کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا ہے۔
ایئر انڈیا کو شدید مالی خسارہ، سالانہ نقصان 2 ارب ڈالر سے تجاوز
2 گھنٹے قبل