چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج، عامر خان کے بھانجے کو بھارت چھوڑنے کا حکم

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج، عامر خان کے بھانجے کو بھارت چھوڑنے کا حکم

Oct 15, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان کو بھارتی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے پر 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے اداکار عمران خان کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان نے احتجاج کے دوران چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ احتجاج میں شرکت کے بعد ممبئی پولیس نے عمران خان کو حراست میں بھی لیا تھا۔پولیس کے مطابق عمران خان بھارتی شہری نہیں بلکہ امریکی شہریت رکھتے ہیں، تاہم ان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ موجود ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج میں شرکت کے معاملے پر ان کے خلاف امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔