پیرو میں 5.5 شدت کا زلزلہ، 6 افراد ہلاک
Jul 20, 2026|ویب ڈیسک
پیرو ( مانیٹرنگ ڈیسک)پیرو کے وسطی اینڈیز کے علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے سے کم از کم 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی اور تقریباً 300 شہری بے گھر ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز سیکایا کے قریب تھا، جہاں جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات منہدم ہو گئے، جبکہ ایک تاریخی چرچ اور کانوینٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹا کر ممکنہ متاثرین کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ پیرو بحرالکاہل کے رِنگ آف فائر میں واقع ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ خیز خطوں میں شمار کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے وہاں اس نوعیت کے زلزلے نسبتاً عام ہیں۔