کراچی( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت کراچی بندرگاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 روزہ مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر نے کہا کہ علاقائی صورتحال کی وجہ سے بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ کارگو میں اضافہ ہوا ہے، اور رش کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ضروری ہے۔ انہوں نے کے پی ٹی اور ٹرمینل آپریٹرز سے کنٹینرز کی شفٹنگ کے لیے فوری پلان طلب کیا۔مزید برآں، آف ڈاک ٹرمینلز پر کارگو منتقلی کے لیے واضح کمرشل میکنزم بنایا جائے گا اور اضافی سامان، لکڑی کے پیلیٹس اور غیر استعمال شدہ آلات جلد ہٹائے جائیں گے، تاکہ بندرگاہ پر رش کم ہو، تجارت آسان ہو اور لاجسٹکس نظام بہتر ہو۔
کراچی بندرگاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 روزہ مہلت
5 گھنٹے قبل