18 سالہ آسٹریلوی گالفر برین ہیمرج کے باعث چل بسیں

18 سالہ آسٹریلوی گالفر برین ہیمرج کے باعث چل بسیں

Aug 15, 2026|ویب ڈیسک

آسٹریلیا( سپورٹس ڈیسک)نوجوان آسٹریلوی خاتون گالفر ٹورنامنٹ کے دوران اچانک گرنے کے بعد برین ہیمرج کا شکار ہوئیں اور اسپتال میں دم توڑ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ جیسیکا بینگ یکم اگست کو بنکاک میں ایک گالف ٹورنامنٹ کے دوران اچانک گر پڑیں۔انہیں فوری طور پر بنکاک کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دماغ کی ہنگامی سرجری کی گئی اور تقریباً دو ہفتے تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسیکا بینگ 13 اگست تک اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئیں۔