نیواڈا( ماینٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے مشرقی نیواڈا میں مونو جھیل کے پانیوں میں ایک نئی مخلوق کو دریافت کیا ہے۔اس مخلوق کے بارے میں سائنسدانوں جو اہم پہلو دریافت کیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ ماہرین کو ان جانداروں کی اصل کی بھی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتی ہے جو 650 ملین سال پہلے موجود تھیں۔یہ مخلوق ایک جاندار ہے جسے choanoflagellate کہتے ہیں۔ ایک ایسی مخلوق جو واحد خلوی یعنی (صرف ایک خلیے والی مخلوق) لیکن جو متعدد خلیوں میں تقسیم ہو سکتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے جانوروں کے جنین وجود میں آتے ہیں۔تاہم یہ مخلوق کسی جانور کی قسم نہیں ہے بلکہ تمام جانوروں کے ایک دوسرے گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ choanoflagellate ایک خلوی زندگی سے کثیر خلوی زندگی کے ارتقا کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
امریکا میں نئی مخلوق دریافت
45