کو ئٹہ ( مانیٹر نگ ڈیسک)پنجاب سے تعلق رکھنے والے براستہ بلوچستان ایران جانیوالے تین زائرین میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے براستہ بلوچستان ایران جانیوالے تین زائرین میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ماں، بیٹا اور بیٹی کو ایران پہنچتے ہی روک دیا گیا۔تینوں افراد دو روز قبل کوئٹہ سے زیارات کیلئے ایران کے راستے عراق کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ایرانی حکومت نے تینوں افراد کو ایران میں قرنطینہ کردیا ہے، ایرانی حکومت نے وزارت صحت کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ایران آنے والے تمام زائرین کے ٹیسٹ کرکے انہیں روانہ کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام زائرین کو سفری دستاویزات کے ہمراہ منکی پاکس چیک اپ سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا جائے۔
بلوچستان سے ایران جانے والے 3 زائرین میں ایم پاکس کی تصدیق
38