96
اسلام آباد( اپنے رپورٹر سے) پاکستان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمشنر سید احمد معروف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں 144 پاکستانی اسٹوڈنٹس تھے، جن میں سے 44 طلبہ پہلے ہی وطن واپس آچکے ہیں۔ چھ طلبا کو ان کی خواہش پر کل پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن پاکستانی طلبا سے مسلسل رابطے میں ہے۔ پہلے کی طرح اب بھی طلبا کو پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت میں شفٹ کر دیا جائے گا۔