بنگلادیش( مانیٹر نگ ڈیسک)بنگلادیش میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، تازہ جھڑپوں میں ہلاک افراد کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے، شدید جھڑپوں کے بعد دارالحکومت ڈھاکا میں ایک بار پھر کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔تازہ جھڑپیں کوٹا سسٹم مخالف مظاہرین اور حکمران جماعت کے کارکنوں کے درمیان ہوئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق عوامی لیگ اور اس کی طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے پولیس سے مل کر کوٹا مخالفین مظاہرین پر حملے بھی کیے ہیں، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، اسٹن گرنیڈز بھی چلائے۔ مظاہرین نے آج سے ملک گیراحتجاج اور سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بنگلہ دیش کی اہم شاہراہیں بند ہیں اور مظاہرین حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بنگلادیش: 27 افراد ہلاک، ڈھاکا میں کرفیو نافذ، انٹرنیٹ معطل
63