کراچی ( کامرس ڈیسک)برطانوی توانائی تھنک ٹینک ایمبر کی عالمی رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا ہیرپورٹ کے مطابق پاکستان 2024 میں دنیا کا سب سے بڑا سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن چکا ہینہ کوئی بڑی قانون سازی ہوئینہ عالمی سرمایہ کاری کی یلغار آئیاور نہ ہی وزیر اعظم نے سبز انقلاب کا کوئی اعلان کیااس کے باوجود پاکستان نے دنیا کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 17 گیگا واٹ کے سولر پینلز صرف ایک سال میں درآمد کیییہ تعداد 2023 کی نسبت دوگنا ہیاور اس سے پاکستان دنیا کی صف اول کی سولر مارکیٹس میں شامل ہو گیا ہیرپورٹ کہتی ہے کہ یہ انقلاب کسی حکومتی مہم کا نتیجہ نہیں بلکہ صارفین کی ذاتی کوششوں کا ثمر ہیگھریلو صارفین چھوٹے کاروبار اور تجارتی ادارے مہنگی اور غیر یقینی سرکاری بجلی سے تنگ آکر متبادل کی جانب رخ کر رہے ہیںماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان صرف توانائی کی تبدیلی نہیں بلکہ ایک سوچ کی تبدیلی ہیجو لوگ اور کاروبار قومی گرڈ پر انحصار نہیں کر سکتے وہ اپنی بقا کے لیے سولر توانائی کا سہارا لے رہے ہیںرپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف مالی سال 2024 میں سولر پینلز کی درآمدات پاکستان کی کل بجلی کی طلب کے نصف کے برابر ہو گئیں۔
نہ حکومتی پالیسی نہ انقلابی اعلان پھر بھی پاکستان بنا دنیا کا سب سے بڑا سولر پینل درآمد کنندہ
5