2
کراچی( اباسین خبر)احتساب عدالت کراچی نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔کراچی کی احتساب عدالت میں آج ملزمان کی بریت کی درخواستوں کی سماعت ہونی تھی، جس میں آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم، کچھ شریک ملزمان کی غیر حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 12 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔