2
دبئی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فائنل میچ میں ایسی ہی اننگز کھیلنا چاہتا تھا۔پوسٹ میچ گفتگو میں روہت شرما نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ پہلے 6 اوورز میں کس طرح بیٹنگ کرنی ہے، اور وہ سپنرز کی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں، کیونکہ پورے ٹورنامنٹ میں سپنرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔دوسری جانب کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ روہت شرما کی بیٹنگ نے میچ کا پانسہ بدل دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے 20 سے 25 رنز کم بنائے، لیکن پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم نے بہترین پرفارمنس دکھائی۔