اسلام آباد( اباسین خبر)جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کے حوالے سے ہماری طرف سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے بتایا کہ صدر کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی رابطہ کرے گی تو پھر فیصلہ کیا جائے گا۔ حافظ حمد اللہ نے یہ بھی بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی مصروفیت کی وجہ سے اسد قیصر کا ابھی تک ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی حکمت عملی کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا، اور اسد قیصر کے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرنے کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تیرہ سالہ تلخیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا، مگر پی ٹی آئی کی جانب سے منفی بیانات سامنے آ رہے ہیں جس سے ہمیں افسوس ہو رہا ہے۔رہنما جے یو آئی (ف) نے کہا کہ سڑکوں پر سیاست کرنے کا فیصلہ ان کی پارٹی کرے گی، اور پی ٹی آئی کو یہ سوچنا ہوگا کہ علی امین گنڈا پور کی وجہ سے زیادہ نقصان کس کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا حصہ بننا اپنے پاں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔آخر میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کا کوئی مطالبہ ہماری طرف سے نہیں کیا گیا۔
حکومت کا حصہ بننا اپنے پاں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا: حافظ حمد اللہ
1