غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے شمالی غزہ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں شجاعیہ کے علاقے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔اسرائیل نے دعوی کیا کہ اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والے متعدد افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ، مغربی کنارے میں دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رہیں اور مزید 13 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی ناکہ بندی بھی جاری رہی، جس کی وجہ سے ایندھن کی کمی کے باعث کئی بیکریز اور کھانا بنانے والے مراکز بند ہوگئے۔ اسرائیلی شہر حیفا میں یرغمالیوں کے اہل خانہ اور شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلد کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی بد معا شی بر قرار،شمالی غزہ پر حملے میںدو فلسطینی شہید
1