اسلام آباد( اباسین خبر)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین ایک آزاد ریاست ہے اور اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ ان کے مطابق پاکستان کو اپنے فلسطینی بھائیوں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے قطر میں حماس کے رہنماں سے ملاقات کی، جس میں غزہ اور فلسطین کی تازہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے حماس کے رہنماں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فلسطینی عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا عہد کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں سے مکمل تعاون کریں تاکہ فلسطین کی آزادی کے لیے ان کی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔حماس کی مجلسِ شوری کے سربراہ ابو عمر نے بھی مولانا فضل الرحمن کی اس مدد کو سراہا اور پاکستانی عوام و امت مسلمہ سے غزہ کے متاثرین کی مدد کی اپیل کی، جیسے کہ گھروں کی تعمیر، خیموں، دواں اور سحر و افطار کے لیے تعاون کی درخواست کی۔
مولانا فضل الرحمٰن کی قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات
2