پشاور( اباسین خبر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سب کچھ برائے فروخت ہے۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ خیبر پختون خوا میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے معاملات بھی خرید و فروخت کے تحت ہیں، اور یہاں تک کہ کلاس فور ملازمتوں سے لے کر اعلی نوکریوں تک کی بولیاں لگائی جاتی ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی حکومت نے 20 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تاکہ ان پوسٹوں کی بولیاں لگائی جا سکیں، اور یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی نشستوں کی بھی بولیاں لگائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی بھی نہیں بنائی گئی۔گورنر نے کہا کہ وہ وزیرِ اعلی کے ساتھ بھی غیر رسمی ملاقاتوں میں ہنسی مذاق کرتے ہیں، اور اگرچہ حالات مشکل ہوتے ہیں لیکن احترام کے ساتھ پیش آنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر تعیناتیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص کا حق بنتا ہے تو وہ اس کی پوزیشن حاصل کرے، چاہے وہ کسی کمیٹی کا رکن ہو یا نہ ہو، لیکن کسی اور کا حق نہیں مارنا چاہیے۔
کے پی کی پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے: فیصل کریم کنڈی
2