پشاور( اباسین خبر)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاو نے کہا ہے کہ پاک افغان حکومتوں کا براہ راست رابطہ ضروری ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر حیات خان شیرپاو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دہشت گردی جیسے مسائل پر تعاون ہونا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کو علاقائی سیاست سے باہر آنا چاہیے، کیونکہ صوبے کے امن و امان کے مسائل پر تمام سیاسی قیادت متفق ہے۔سکندر شیرپاو نے مزید کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں سیاسی قائدین نے امن و امان پر خدشات کا اظہار کیا، جس پر آرمی چیف نے مسائل کے حل کے لیے تجاویز طلب کیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
پاک افغان حکومتوں کا براہ راست رابطہ ضروری ہے، سکندر شیرپاؤ
2