پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔کرم میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جہاں بعض مخصوص علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ کرم میں آپریشن کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرم کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے اور اس کا حل ہونے میں وقت لگے گا۔ آفتاب عالم نے یہ بھی بتایا کہ کرم کے عمائدین آئندہ چند روز میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کریں گے۔صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ آپریشن کے بعد کرم میں نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لئے مذاکرات کا دوبارہ آغاز
4