کوئٹہ ( اباسین خبر)ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے ہسپتال کے چار ٹرانسفارمرز کی 24 گھنٹے کے اندر ہنگامی مرمت کروا کر بجلی بحال کر دی۔ مرمت کیے جانے والے تین ٹرانسفارمرز کی صلاحیت 200KV تھی جبکہ ایک 50KV کا تھا۔ٹرانسفارمرز کے خراب ہونے کے باعث ہسپتال کی مختلف سروسز جیسے ٹیوب ویل، نرسنگ ہاسٹل، گائنی، مارچری، لانڈری، اور سرجیکل سائیڈ میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی تھی، جس سے ہسپتال کے قیمتی آلات اور طبی مشینری کے خراب ہونے کا خدشہ تھا۔ایم ایس سول ہسپتال نے اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فورا ٹرانسفارمرز کی مرمت کے احکامات جاری کیے۔ انچارج ڈیڈ اسٹاک اور بی اینڈ آر کے عملے نے 24 گھنٹے کے اندر چاروں ٹرانسفارمرز کی مرمت مکمل کر کے ہسپتال میں بجلی بحال کر دی۔
سول ہسپتال کوئٹہ کو بجلی فراہم کرنے والے ٹرانسفارمر زکی مرمت ہو گئی، بجلی بحال
2