کراچی ( اباسین خبر)امیر جماعت اسلامی کراچی، منعم ظفر نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ میں جامعات کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کی 17 جامعات میں اساتذہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی کا عمل جاری ہے، جبکہ مالی بحران کی وجہ سے کلاسوں کا بائیکاٹ بھی کیا جا رہا ہے۔منعم ظفر نے سندھ حکومت اور وزارتِ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کی خود مختاری پر حملہ کیا جا رہا ہے اور بیوروکریٹس کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی جدوجہد میں جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے اور ان کی آواز بلند کرتی رہے گی۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ طلبہ یونین کی بحالی کے لیے سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کو تین سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ منعم ظفر کا کہنا تھا کہ طلبا کو اپنے نمائندگان کے انتخاب کا حق نہیں دیا جا رہا اور انہیں یونین کے حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعات میں اساتذہ کی مستقل تقرری کی جانی چاہیے تاکہ تعلیمی معیار بہتر ہو سکے۔
طلباء کو اپنے لیڈرز کے انتخاب کا اختیار نہیں: منعم ظفر
2