کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے صارفین کو اپنے واٹس ایپ اکانٹ کو فیس بک اور انسٹاگرام سے جوڑنے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔میٹا کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ نئی سہولت صارفین کو واٹس ایپ کو میٹا اکانٹس سینٹر میں شامل کرنے کی اجازت دے گی، جہاں وہ دیگر میٹا ایپس (جیسے فیس بک، انسٹاگرام، اور ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹس) کے پروفائلز کو بھی جوڑ اور منظم کر سکیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کو اکانٹس سینٹر میں شامل کرنا اختیاری ہوگا اور اس کی ڈیفالٹ سیٹنگ آف رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ، واٹس ایپ کے نجی میسجز اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گے، جس سے صارفین کی پرائیویسی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس نئے لنک اپ ٹول کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ سٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام سٹوریز کے طور پر شیئر کر سکیں گے اور ضرورت پڑنے پر آسانی سے لاگ بیک کر سکیں گے۔یہ سہولت دنیا بھر میں صارفین کے لیے آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں بتدریج متعارف کرائی جائے گی۔
میٹا کا واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان
4