واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی 75 دن تک مخر کر دی گئی ہے۔ اس آڈر میں ٹرمپ نے اپنے مشیروں اور دیگر حکام سے مشاورت کی منصوبہ بندی کا ذکر کیا ہے، اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ اس دوران پلیٹ فارم پر پابندی کے حوالے سے اقدامات نہ کریں۔یہ آڈر 20 جنوری کو دستخط کیے گئے، لیکن اس کا نفاذ 19 جنوری سے ہوگیا۔ یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے اپریل 2024 میں ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، ورنہ اس پر پابندی عائد کی جائے گی۔ اس قانون پر سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے دستخط کیے تھے۔
ٹرمپ نے ٹاک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کردیا
2