لاہور( اباسین خبر)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری، اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان پر 4 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ہے۔عدالت میں 9 مئی کے واقعے کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے رہنماں کو جیل سے پیش کیا گیا۔ اس مقدمے میں ملزمان پر بغاوت اور کارکنوں کو جلا گھیرا پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف مسلم لیگ ن کے دفتر جلانے کے دو مقدمات تھانہ ماڈل ٹان میں درج ہیں۔ عدالت نے مقدمہ نمبر 366/23 میں فرد جرم عائد کی تھی اور آئندہ سماعت پر مقدمہ نمبر 367/23 میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ن لیگ کا دفتر جلانے کا مقدمہ، یاسمین راشد و دیگر پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
2