کراچی ( اباسین خبر)سندھ حکومت اور فپواسا کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث سندھ کی سرکاری جامعات میں تدریس کا عمل 5 دن سے معطل ہے۔ اس تعطل کے باعث لاکھوں طلبہ کا مستقبل دا پر لگ گیا ہے۔ اساتذہ کی تنظیم فپواسا نے 17 سے زائد سرکاری جامعات کے ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہے، اور اس کے نتیجے میں غیر معینہ مدت تک تدریسی امور کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔فپواسا سندھ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر ناگ راج کا کہنا ہے کہ سندھ کی جامعات میں کمیشن پاس یا بیوروکریٹ کو وائس چانسلر کی حیثیت سے تعینات کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ اس صورتحال نے طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں اور تدریسی عمل کے دوبارہ شروع ہونے کے لیے فپواسا اور سندھ حکومت کے درمیان جلد مذاکرات کی ضرورت ہے۔
سندھ حکومت اور فپواسا میں ڈیڈ لاک برقرار، جامعات میں 5 دن سے تدریس معطل
3