3
اسلام آباد( کامر س ڈیسک)وفاقی حکومت بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے، جس میں صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔یہ درخواست مالی سال 25-2024 کے لیے جمع کرائی گئی ہے، جس میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیوں، لیگل چارجز، ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ جیسے اخراجات شامل ہیں۔ نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔