3
بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر امریکا کے ساتھ مثبت دور کا آغاز ہونے کی امید ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک کے مفاد کے لیے چین نئی امریکی قیادت کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ چینی صدر نے جذبہ خیر سگالی کے تحت نائب صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھیجا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پچھلے دو صدور کی تقریبات میں صرف چینی سفیر نے شرکت کی تھی، اور توقع ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات پہلے کی نسبت بہتر ہوں گے۔