لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں یہ ہماری آخری ٹیسٹ سیریز ہے اور ہم اسے جیت پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ شان مسعود نے کہا کہ اس فارمیٹ میں ہر میچ کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور ہم اس سیریز کو جیت کر اپنی مہم کا اختتام کامیابی سے کرنا چاہتے ہیں۔کپتان شان مسعود نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ایک اچھی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کئی باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور وہ کھیل میں منفرد انداز لاتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز ہماری سخت مقابلہ کرے گا، لیکن ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔شان مسعود نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ دراصل چیلنجز کا سامنا کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے کا کھیل ہے۔ ہم بطور ٹیم جو بھی مشکلات آئیں گی، ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں کامیابی نے ہمیں اعتماد اور مومینٹم دیا ہے، اور ہماری پوری توجہ مضبوط پرفارمنس دینے اور جیتنے والے رویے کو اپنانے پر مرکوز ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی آخری سیریز جیت پر ختم کرنا چاہتے ہیں، شان مسعود
6