کراچی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے جارح مزاج اوپنر، صائم ایوب، کو آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ صائم ایوب نے دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 3 سنچریاں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 515 رنز بنائے ہیں، جس سے ان کی عمدہ بلیبازی کی جھلکیاں سامنے آئیں۔اس ایوارڈ کے لیے دیگر نامزد کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے گس ایٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف شامل ہیں۔ گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کیں، کمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے اور شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 وکٹیں حاصل کیں۔ ان تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن رہی اور یہ ایوارڈ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
صائم ایوب ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد
2