کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)ایک حالیہ تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ دریافت کیا ہے کہ ہفتے میں چار سیب کھانے سے قلبی امراض سے موت کے امکانات تقریبا 40 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح، کیلے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں اور یہ قبل از وقت اموات کو 30 فیصد تک کم کر دیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر دونوں پھلوں کو ہفتے میں تین یا چار بار کھایا جائے تو قبل از وقت موت کے امکانات 50 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں۔یہ تحقیق جرنل فرنٹیئر اِن نیوٹریشن میں شائع ہوئی، جس میں چینی محققین نے 2184 بالغ افراد کا معائنہ کیا جن کی کولیسٹرول سطح بلند تھی۔ 10 سال سے زائد عرصے تک کی جانے والی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد ہر ہفتے تین سے چار سیب کھاتے تھے، ان کے سیب نہ کھانے والوں کے مقابلے میں کسی بھی سبب سے موت کے امکانات 39 فیصد کم تھے۔ اسی طرح، کیلے کی کھپت کے بھی ایسے ہی اثرات دیکھنے کو ملے۔یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ان دونوں پھلوں کا باقاعدگی سے استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر دل کی بیماریوں اور قبل از وقت اموات کے خطرے کو کم کرنے میں۔
ہفتے میں چار سیب کھانا کتنا مفید ہے؟
2