3
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) یونان کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کی لاش ساحل سمندر کے قریب سے مل گئی۔جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع گجرات کا رہائشی تھا۔ علی حسن کی لاش کو سوموار کو ایتھنز منتقل کیا جائے گا۔ اس حادثے میں اب تک 7 پاکستانی شہریوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔