کراچی(اباسین خبر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہر جان قیمتی ہے، لیکن پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگر کوئی شخص جاں بحق ہوا ہے تو نہ کوئی نام سامنے آیا نہ تفصیل، اور اگر احتجاج پرامن تھا تو پولیس اہلکاروں کو کیسے یرغمال بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے کارکنوں کو آنسوگیس کے شیل فراہم کیے، اور وفاقی حکومت نے دھرنا ایک جگہ کرنے کا کہا لیکن پی ٹی آئی نے اس کی پیروی نہیں کی۔ “دھرنے میں کوئی بھی لیڈر نظر نہیں آیا، سب کریک ڈان سے پہلے ہی بھاگ گئے۔”شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے کارکنان کو بے وقوف بنایا اور خیبرپختونخوا کی سرکاری مشینری کے ساتھ اسلام آباد پر یلغار کی۔ “پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں حکومت کا حق کھو چکی ہے۔”
ہر جان قیمتی، مگر پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست کرنا چاہتی ہے: شرجیل میمن
15