کراچی( ابا سین خبر)کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران معمر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔کورنگی چمڑا چورنگی میں ٹریفک حادثے میں بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ہسپتال منتقل کر دی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی شناخت 70 سالہ عید بی بی کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔خیابان اتحاد میں ٹریفک حادثے میں 55 سالہ دلدار حسین جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے 7 نمبر مقامی ٹیکسٹائل مل میں کام کے دوران گرنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق مزدور کی شناخت 18 سالہ شعیب کے نام سے ہوئی جبکہ وہ اس آبائی تعلق لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے جو کہ دیگر رشتے داروں کے ہمراہ مذکورہ مل میں ملازمت کرتا تھا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی۔
شہر قائد میں ٹریفک حادثات: معمر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
38