سعدیہ امام کا بچوں کے تحفظ کیلئے سوشل میڈیا پابندی کا مطالبہ
لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے حکومت سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کردی۔حال ہی میں سعدیہ امام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ آبدیدہ نظر آئیں۔ ویڈیو میں اداکارہ نے بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔سعدیہ امام نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے آیت نور کیس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بچی کی ہڈیاں تک ٹوٹی ہوئی تھیں، مگر متعلقہ ادارے اس معاملے پر کیوں نہیں جاگ رہے۔اداکارہ نے پمز اسپتال میں بچوں کی اموات کا ذکر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کسی ڈاکٹر یا نرس کو اس معاملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔سعدیہ امام نے مصطفیٰ کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدتمیزی کررہے ہیں اور سوال کیا کہ انہیں وزیر صحت کس نے مقرر کیا ہے۔