راکھی ساونت نے دوبارہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

راکھی ساونت نے دوبارہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Aug 31, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک مرتبہ پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جس کی ویڈیوز انہوں نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں جائے نمازیں تقسیم کرنے کی راکھی ساونت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔ویڈیو میں اداکارہ کو جائے نماز خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں اور نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے متاثرین کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کی ہے۔