لیونل رچی دورانِ پرفارمنس اسٹیج پر گرگئے، اسپتال منتقل
Sep 1, 2026|ویب ڈیسک
نیویارک( شوبز ڈیسک)امریکی گلوکار، گیت نگار اور موسیقار لیونل رچی دورانِ پرفارمنس اچانک اسٹیج پر گرگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 77 سالہ لیونل رچی امریکی ریاست میسوری میں پرفارمنس کے دوران اچانک گر گئے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شو میں بڑی تعداد میں مداح لیونل رچی کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے موجود تھے۔میڈیا کے مطابق پروگرام کے اختتام پر لیونل رچی اپنا مقبول گیت ’’آل نائٹ لانگ‘‘ گا رہے تھے کہ انہوں نے بیٹھنے کے لیے کرسی منگوالی تھی۔