انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ سے تجاوز کرگئی
Oct 15, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے علاوہ 45 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، جبکہ 22 لاکھ سے زیادہ تنخواہ دار افراد بھی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 52 لاکھ سے زائد تھی۔چھوٹے دکانداروں کے لیے متعارف کرائی گئی ٹیکس اسکیم کے تحت اب تک 1473 تاجروں نے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ ان میں 137 نئے جبکہ 1336 پہلے سے موجود تاجر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 2875 دکانداروں نے رجسٹریشن بھی کرائی ہے۔