وزیراعظم کی زیرصدارت پٹرولیم بحران پر اعلیٰ سطح اجلاس، سبسڈی اور قیمتوں میں اضافے کے معاملات زیر غور

5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی زیرصدارت پٹرولیم بحران پر اعلیٰ سطح اجلاس، سبسڈی اور قیمتوں میں اضافے کے معاملات زیر غور

اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پٹرولیم بحران پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں توانائی کے ممکنہ بحران اور کفایت شعاری کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم معاملات زیر بحث آئے، جن میں صوبوں سے پیٹرولیم سبسڈی میں حصہ لینے کا مطالبہ اور قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کے امکانات شامل تھے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ چین اور ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر بریفنگ دی۔اجلاس کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔