طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی دوبارہ شادی پر حمزہ کا اہم مؤقف

طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی دوبارہ شادی پر حمزہ کا اہم مؤقف

Aug 31, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اگر طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین دوبارہ شادی کا فیصلہ کریں تو معاشرے کو انہیں منفی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ایک ویڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا ایک مخصوص طبقہ بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین، خصوصاً بچوں والی خواتین، کے دوبارہ شادی کرنے کے فیصلے کو معیوب سمجھتا اور انہیں بری نظر سے دیکھتا ہے۔حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ کوئی شخص دوسری شادی کرنا چاہتا ہے یا نہیں، یہ مکمل طور پر اس کا ذاتی فیصلہ ہونا چاہیے اور دوسروں کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں منفی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے، کیونکہ دوبارہ شادی کرنا ان کا حق ہے جو انہیں دین نے دیا ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ کسی فرد کی جانب سے اپنی زندگی کے بارے میں ذاتی فیصلہ کرنے پر دوسروں کا اس میں مداخلت کرنا اخلاقیات کے منافی ہے۔