عاطف اسلم کی مداحوں کے ہمراہ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

عاطف اسلم کی مداحوں کے ہمراہ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

Aug 31, 2026|ویب ڈیسک

 کراچی( شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی چلتی گاڑی میں مداحوں کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں عاطف اسلم کو اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں گلوکار گاڑی میں سفر کے دوران مداحوں کے ساتھ گانا گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔