اداکارہ لیلیٰ کا 8 سال قبل متنازع کام چھوڑنے کا انکشاف

اداکارہ لیلیٰ کا 8 سال قبل متنازع کام چھوڑنے کا انکشاف

Aug 31, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا باعث بننے والے کام تقریباً 8 سال قبل چھوڑ دیے تھے۔لیلیٰ 1990ء کی دہائی سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ایک حقیقت پر مبنی پروگرام میں انہوں نے اپنی نجی زندگی، خواہشات اور شوبز سفر کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران اداکارہ نے ماضی کی بعض ایسی پرفارمنسز کا بھی ذکر کیا جنہیں وہ اب مناسب نہیں سمجھتیں۔اپنی سابقہ جرات مندانہ پرفارمنسز کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیلیٰ نے بتایا کہ تقریباً 8 سال پہلے انہوں نے ایسے کام ترک کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے خیال میں اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف تھے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ حقیقت پر مبنی پروگرام جیتنے کے لیے دعا کررہی ہیں، کیونکہ انعامی رقم سے وہ اپنا گھر اور ایک بڑی گاڑی خریدنے کا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں۔لیلیٰ کی گفتگو نشر ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ بعض افراد نے ان کے ماضی پر گفتگو کرنے کے بجائے ان کی موجودہ سوچ اور تبدیلی کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے بیانات پر تنقید بھی کی۔ایک صارف نے کہا کہ لیلیٰ کی گفتگو بناوٹی محسوس نہیں ہوتی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں قبول فرمائے۔ایک اور صارف نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ حقیقت پر مبنی پروگرام جیتیں گی، کیونکہ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار خلوص کے ساتھ کیا ہے۔تاہم بعض افراد نے اپنی مشکلات اور ماضی کے تجربات کا بار بار ذکر کرنے پر بھی لیلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔