ملتان( کامرس ڈیسک)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکر نے حکومت سے گندم کا 3900 روپے فی من ریٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔خالد کھوکر نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا مسئلہ صرف کسانوں کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو فی من 900 روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ پیداواری لاگت 3304 روپے فی من ہے، جب کہ بھارت میں یہ لاگت صرف 2200 روپے فی من ہے۔پریس کانفرنس کے اہم نکات میں کہا گیا کہ کاشتکاروں کو ہونے والے نقصانات کا ملک کی معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔وزیراعلی پنجاب کی مشیر سلمی بٹ کو زمینی حقائق کا علم نہیں، ان کی کسانوں کے بارے میں بیان پر تنقید۔حکومت سے فوری طور پر 3900 روپے فی من ریٹ کی منظوری کا مطالبہ۔اگر مطالبات پر فوری کارروائی نہ کی گئی تو کسانوں کا احتجاج اسلام آباد مارچ تک پہنچ جائے گا۔
پاکستان کسان اتحاد کا حکومت سے گندم کے ریٹ میں اضافے کا مطالبہ، اسلام آباد مارچ کی دھمکی
7