8
کوئٹہ( ایجوکیشن ڈیسک)بلوچستان یونیورسٹی میں سکیورٹی خدشات کے باعث ایک ماہ سے معطل تعلیمی سرگرمیاں بالآخر بحال ہو گئیںیونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تدریسی عمل ورچوئل لرننگ پر منتقل کیا گیا تھا، اب کیمپس میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو چکا ہییونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنما پروفیسر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی تاحال شدید مالی بحران کا شکار ہے، اساتذہ اور ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں بھی موصول نہیں ہو سکیںطلبا کی واپسی سے کیمپس میں تعلیمی رونقیں بحال ہو گئیں تاہم معاشی مسائل نے فیکلٹی اور اسٹاف کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔