اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے وفد کی اہم ملاقات، عالمی وفد نے پاکستان کی معاشی سمت کو سراہاآئی ایف سی وفد نے کہا کہ پاکستان میں جاری میکرو اکنامک اصلاحات حوصلہ افزا ہیں، سرمایہ کاری اور نجکاری کے حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کو بتایا کہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، اور یہی استحکام اب پائیدار ترقی کا سنگ بنیاد بنے گاآئی ایف سی نے پاکستان میں موجود اسٹیک ہولڈرز سے قریبی اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا، وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے عالمی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پاکستان میں معاشی استحکام،عالمی مالیاتی ادارے کی میکرو اکنامک اصلاحات پر بڑی تعریف
10